Home / Pakistan / پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمدگی؛قومی اسمبلی میں پی پی کا توجہ دلاؤ نوٹس

پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمدگی؛قومی اسمبلی میں پی پی کا توجہ دلاؤ نوٹس

!پی آئی اے کے جہاز سے ہیروئن برآمدگی؛قومی اسمبلی میں پی پی کا توجہ دلاؤ نوٹس

اسلام آباد: پی آئی اے کے طیاروں سے منشیات برآمدگی کے معاملے پرپاکستان پیپلزپارٹی نےقومی اسمبلی میں توجہ دلاؤنوٹس جمع کروادیا۔

قومی ائرلائن کے جہازوں سے منشیات برآمد ہونے کے حوالے سے پیپلز پارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ایسے واقعات پی آئی اے کے ذمہ داران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔یہ واقعات قومی ائیرلائن کی ساکھ مجروح کرنے کی سازش ہیں جس کے ذریعے پاکستان کو بھی بدنام کیا جارہا ہے۔
توجہ دلاؤ نوٹس نوید قمر، اعجازجاکھرانی، شازیہ مری اوردیگر ارکان قومی اسمبلی نےجمع کروایا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »