Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:56 PM
HomeBusinessپی آئی اے میں ناقص افطاری کا نوٹس

پی آئی اے میں ناقص افطاری کا نوٹس

اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے دوران پرواز افطار سروس سے متعلق مسافروں کی شکایات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے پی آئی اے حکام کو افطاری کے معیار اور مقدار کے ساتھ ساتھ مینو کی بہتری کی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پروازوں میں فراہم کی جانے والی اشیاء خور و نوش کے معیار کے بارے میں شکایات موصول ہونے پر وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے افطاری کا معیار اور مقدار کے ساتھ مینیو کی بہتری کی بھی ہدایت کردی۔
سردار مہتاب عباسی نے پی آئی اے کے قائمقام چیف ایگزیکٹو نئیر حیات سے رابطہ کیا اور انہیں ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے مقدس مہینہ میں پی آئی اے سے سفر کرنیوالے مسافروں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں اور خصوصاً افطاری کے اوقات میں پروازوں کے دوران مسافروں کو بہترین معیار کی افطاری فراہم کی جائے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.