Home / Pakistan / پیپلز پارٹی کو ایک اور دھچکا ، امتیاز صفدر وڑائچ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کی ٹھان لی

پیپلز پارٹی کو ایک اور دھچکا ، امتیاز صفدر وڑائچ نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کی ٹھان لی

اسلام آباد: تحریک انصاف پیپلز پارٹی کی ایک اور کٹ گرانے کو تیار ہے کیونکہ امتیار صفدر وڑائچ نے عمران خان کی پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان اور نذر محمد گوندل کے بعد اب پیپلز پارٹی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ نے بھی تحریک انصاف میں شامل ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جو آئندہ ہفتے عمران خان سے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔
تحریک انصاف کے ترجمان فواد چودھری کا کہنا ہے کہ امتیاز صفدر وڑائچ کیساتھ معاملات طے پا گئے ہیں جو آئندہ ہفتے پیپلز پارٹی کو خیرآباد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کریں گے ۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »