Home / Pakistan / پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

اسلام آباد:تحریک انصاف پیپلزپارٹی کی ایک اور وکٹ اڑانے کو تیار ہے، پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل نے تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا ہے ، آج باقاعدہ اعلان کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے پیپلز پارٹی کی وکٹیں گرانے کا سلسلہ جاری ہے، نور عالم ، فردوس عاشق اعوان کے بعد نذر محمد گوندل نے بھی پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما نذر گوندل نے فیصلہ جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد کیا، پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے تصدیق کر دی۔

نذرگوندل آج نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات میں شمولیت کااعلان کریں گے۔

گذشتہ روز اے آئی وائی کے پروگرام ایلیون ا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرچکا ہوں، کل باقاعدہ تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کروں گا، امیدیں لگا کر بیٹھے تھے بلاول اپوزیشن کا کردارادا کرینگے، نوازشریف اور شہبازشریف کو بے نقاب کس نے کیا ہے؟

انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، جس کے ساتھ عوام ہوگی وہ پارلیمنٹ میں آئے گا۔

واضح رہے کہ چند روز قبل پیپلز پارٹی کی سابق رکن قومی اسمبلی اور وفاقی وزیر ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور پیپلز پارٹی کے رہنما نور عالم بھی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر چکے ہیں۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »