Home / Pakistan / Punjab / پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد: فنانس ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ خصوصی حالات کے پیش نظر پٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتیں برقرار رہیں گی۔

ترجمان نے کہا کہ مجاز حکام کے فیصلہ تک قیمتیں موجودہ سطح پر برقرار رہیں گی۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل پانام کیس میں عدالت عظمی کی جانب سے محمد نواز شریف کو وزیراعظم کے عہدے سے نااہل قرار دیا گیا تھا جس کے بعد وفاقی کابنیہ تحلیل ہوگئی تھی۔

اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری وزارت خزانہ کو ارسال کی تھی تاہم وزیر خزانہ کا عہدہ خالی ہونے کے باعث فیصلہ نہیں ہوسکا۔

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »