Home / Pakistan / Punjab / پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور اور اس کے گردونواح میں موسلادھار بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا، ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا۔
لاہور میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی بارش سے شہر کی مصروف ترین شاہراوں پر پانی جمع ہوگیا جس کے باعث پیدل اور موٹرساییکل سوارافراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
دوسری جانب ایم ڈی واسا سید زاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث جمع ہونے والے پانی کو نکال دیا گیا ہے۔
ادھر چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض نے عید کے روز بھی لاہور میں بارش کی پیش گوئی کی ہے جبکہ واسا نےعید کے روز بھی عملے کو ڈیوٹی پر موجود رہنے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی میں طوفانی بارش کے سبب حادثات اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 17 ہوگئی تھی ، شہر بھر کی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں تھی۔

 

Check Also

سپریم کورٹ کے جج جسٹس آصف سعید کھوسہ اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا

سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ دل کی تکلیف میں مبتلا

لاہور: سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس آصف سعید کھوسہ دل کی تکلیف کے باعث …

Translate »