Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:49 PM
HomePakistanپنجاب میں رینجرز کی طلبی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست

پنجاب میں رینجرز کی طلبی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست

پنجاب میں رینجرز کی طلبی کے لیے ہائیکورٹ میں درخواست

لاہور: صوبہ پنجاب میں رینجرز طلب نہ کرنے کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب میں رینجرز طلب نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔
درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد نہیں کیا جارہا۔ نیپ پر عملدرآمد نہ ہونے سے سانحات ہو رہے ہیں۔
درخواست میں کہا گیا کہ نیپ پر عملدر آمد نہ کرنا آئین کی خلاف ورزی ہے۔ وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور دیگر وزرا کی تمام تر توجہ پاناما کیس پر ہے۔ ہائیکورٹ پنجاب میں رینجرز طلب کرنے کا حکم دے۔
یاد رہے کہ یہ درخواست ایسے وقت میں دائر کی گئی ہے جب ایک روز قبل ہی لاہور میں فیروز پور روڈ پر ارفع کریم ٹاور کے قریب خودکش دھماکہ کیا گیا۔
دھماکے میں 9 پولیس اہلکاروں سمیت 28 افراد جاں بحق اور 53 زخمی ہوگئے ہیں۔

 

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.