Home / Pakistan / KP & Fata / پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں ینگ ڈاکٹرز اور پولیس میں تصادم

پشاور: حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں ینگ ڈاکٹرز اور پولیس میں تصادم

پشاور: صوبہ خیبر پختونخواہ کے دارالحکومت پشاور میں حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کا 23 واں روز ہے۔ آج پھر پولیس اور ینگ ڈاکٹرز کے درمیان تصادم ہوگیا۔ پولیس کے مطابق مزید 3 ڈاکٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں ینگ ڈاکٹرز اور پولیس آپس میں گتھم گتھا ہوگئے اور سپتال اکھاڑہ بن گیا۔

حیات آباد میڈیکل کمپلکس میں ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز نے او پی ڈی میں داخل ہونے کی کوشش جس پر پولیس نے مظاہرین نے لاٹھیاں برسا دیں۔

تصادم کے باعث کئی ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔ اسپتال میں ہنگامہ آرائی کے بعد پولیس نے 3 ڈاکٹرز کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ڈاکٹرز کی تعداد 15 ہوگئی۔

پشاور کے دیگر 3 بڑے اسپتالوں میں بھی ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس کے مطابق ہڑتالی ڈاکٹرز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یاد رہے کہ ہڑتالی ینگ ڈاکٹرز سروس اسٹرکچر اور پی ڈی ایم آئی کو بحال کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

Check Also

خیبر ایجنسی کے علاقے کاریگر گڑھی میں 11 سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

خیبر ایجنسی کے علاقے کاریگر گڑھی میں 11 سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

خیبر ایجنسی کے علاقے کاریگر گڑھی میں 11 سالہ بچے میں ڈینگی وائرس کی تصدیق …

Translate »