Home / Pakistan / پسند کی شادی پربھائی نےبہن کوقتل کردیا،بہوئی زخمی

پسند کی شادی پربھائی نےبہن کوقتل کردیا،بہوئی زخمی

ملتان : ملتان میں پسند کی شادی کا معاملہ سنگین ہوگیا، بھائی نے ہائی کورٹ بینچ میں پیشی پر آئے بہن اور بہنوئی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی، حملے میں بہن قتل تو بہنوئی اور وکیل شدید زخمی ہوگئے۔

میڈیا کے مطابق ملتان کے علاقے راجن پور میں بہن نے پسند کی شادی کیا کی، گویا جرم ہوگیا، بہن کی پسند پر بھائی کا خون جوش مارنے لگا اور بھائی نے بہنوئی کو نہ صرف قتل کی دھمکیاں دیں بلکہ بھائی نے بہنوئی پر اغوا کا پرچہ کٹوایا۔
متعلقہ معاملے کو سلجھانے جوڑا پیشی کیلئے لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ پہنچا تو گیٹ پر کھڑے بھائی ذولقرنین نے بہن اور بہنوئی پر فائرنگ کردی، جس سے بہن کلثوم وہیں دم توڑ گئی، جب کہ بہنوئی راحت اور وکیل زخمی ہوگئے۔ پولیس نے لاش اور زخمیوں کو ملتان اسپتال منتقل کردیا۔
فائرنگ کرنے والے ملزم ذولقرنین کو پولیس نے اسلحہ سمیت جائے وقوعہ سے گرفتار کرلیا۔

 

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »