Breaking News
Home / Gossip / پریانکا نے ایسا لباس پہن کرمودی کی توہین کی؟

پریانکا نے ایسا لباس پہن کرمودی کی توہین کی؟

سوشل میڈیا نے جہاں دنیا کو سمیٹ کر گلوبل ولیج کی شکل دے دی وہیں کسی کی ذاتی زندگی کو اس کاذاتی معاملہ نہیں رہنے دیا ۔بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا ایک بار پھرسوشل میڈیا تنازع کی زد میں آ گئیں۔ جس کی کڑیاں برلن میں وزیراعظم مودی کے ساتھ ہونے والی مختصر ملاقات سے ملتی ہیں۔
پریانکا اور مودی جی کی ملاقات کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پوسٹ ہوئی تو تنقید کا سلسلہ چل پڑا ۔ مودی کے حامیوں کی جانب سے پرینکا چوپڑا کے لباس کو نشانہ بنایا جارہا ہے ۔

فلم بے واچ اور امریکن سیریز کوانٹیکو میں کام کرنے والی پرینکا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ برلن میں ملاقات کے بعد ایک تصویر شیئر کی اور وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا مگر فورا ہی پریانکا کے لباس کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک نئی جنگ چھیڑ دی گئی۔

بہت سے لوگ تبصرے کرنے لگے کے پریانکا نے یہ نامناسب لباس پہن کر یسے نریندر مودی اور ان کے حامیوں کی توہین کی ہے۔

کئی صارفین اسے مودی کی توہین قرار دے رہے ہیں۔تنقید کے جواب میں پریانکا نے اس معاملے پر کوئی بات کرنے کے بجائے انسٹاگرام پر والدہ کے ہمراہ  ایک اورتصویر شیئر کردی جسے لیگز فار دی ڈے کا نام دیا گیا ہے ۔چار گھنٹے سے بھی کم وقت میں اس پوسٹ پر ایک لاکھ سے زیادہ لائیکس آئے۔

پریانکا خاموش رہیں مگر مداحوں نے اپنی پسندیدگی کا حق ادا کرتے ہوئے ناقدین کو بھرپور جواب دیا۔

Check Also

میرانے مریم نوازکو پھرآڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ میرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز …

Translate »