Home / Sports / پاک بھارت بڑا ٹاکرا ،فائنل میچ سے ایک دن پہلے حسن علی سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی۔

پاک بھارت بڑا ٹاکرا ،فائنل میچ سے ایک دن پہلے حسن علی سے متعلق انتہائی تشویشناک خبر آگئی۔

اسلام آباد : آئی سی سی چیمپینز ٹرافی میں قومی ٹیم کی جانب سے شاندار باولنگ کا مظاہرہ کر کے ایونٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے نوجوان باولر حسن علی نے بھی فٹنس مسائل سے دو چار ہو گئے ۔
تفصیل کے مطابق نجی نیوز چینل جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق پاکستانی کھلاڑی رمیض راجہ نے کہا کہ اگر محمد عامر مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں تو انہیں نہ کھلا یا جائے ،اگر محمد عامر 90فیصد فٹ اور10فیصد بھی ان فٹ ہیں تو ان کی جگہ رومان رئیس کو ٹیم میں شامل کیا جائے ۔انہوں نے بتا یا کہ محمد عامر کو ان فٹ ہونے کے باوجود فائنل میچ کھلانے کا فیصلہ اس لیے درست نہیں ہے کیو نکہ حسن علی بھی فٹ نہیں ہیں اور انہوں نے ابھی تک اس بارے میں پی سی بی کو آفیشیل طور پر آگاہ نہیں کیا ۔ایسی صورتحال میں جب کہ حسن علی بھی فٹ نہیں ہیں ،محمد عامر کو بھی فٹنس مسائل کے باوجود میچ میں کھیلانا درست فیصلہ ثابت نہیں ہو گا ۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »