Home / news / پاک بحریہ کیلئے تعمیرکئے جانے والے 32ٹن بولارڈپل ٹگ جہاز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

پاک بحریہ کیلئے تعمیرکئے جانے والے 32ٹن بولارڈپل ٹگ جہاز کا سنگ بنیاد رکھ دیا

کراچی : شپ یارڈ میں پاک بحریہ کے لئے تعمیر کئے جانے والے 32ٹن بولارڈپل ٹگ جہاز کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا، وزارت دفاعی پیداوار لیفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ سید محمد اویس نے کراچی شپ یارڈ کو قومی اثاثہ قرار دیا۔

جہاز کی کیل لیئنگ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزارت دفاع اور پیداوار کے سیکٹری لیفٹنٹ جرنل (ر) سید محمد اویس کا کہنا تھا کہ کراچی شپ یارڈ کا ادارہ پاک بحریہ کے نیول فلیٹ کو بھرپور سپورٹ کررہا ہے۔

انہوں نے موجودہ جغرافیائی صورتحال میں پاک بحریہ کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انکا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ سے ملک کی معیشت میں معاشی انقلاب لائیگا، جس کے اثرات جہاز رانی کی صنعت پر بھی مرتب ہوں گے اور ملکی صنعتیں بھی مستفید ہوں گی، 32ٹن بی پی ٹگ اپنی نوعیت کا تیسرا جہاز ہے، جو رواں سال کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیا جارہا ہے۔

سیکٹری لیفٹنٹ جرنل (ر) سید محمد اویس نے کہا کہ 32 ٹن بی پی ٹگ کی تعمیر حکومت کا ملک میں جہاز سازی میں خود انحصاری کے حصول کے مشن کا حصہ ہے۔

سیکریٹری دفاعی پیداوار نے کہا کہ پاک بحریہ اور شپ یارڈ کی کاوشوں سے اس مشن کو حقیقت کا روپ دے رہے ہیں، کراچی شب یارڈ کا ادرہ ملک کے لئے ماڈل بن چکا ہے۔

کراچی شپ یارڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر سید حسن ناصر شاہ نے بتایا کہ آج دوسرے 32ٹن بی پی ٹگ کی کیل لیئنگ کا یادگار موقع ہے، جو پاک بحریہ کے دو یکساں نوعیت کے جہازوں کے تعمیری معاہدے کا حصہ ہیں، رواں ماہ شپ یارڈ نے تین نئے معاہدے جن میں پاک بحریہ کے لئے آف شور پیٹرول ویزل اور ہائیڈرو گرافک سروے ویزل جبکہ پاکستان کسٹم کے لیئے 2عددسرویلنس بوٹس شام ہیں۔

شپ یارڈ میں جہاز کے 9منصوبوں پر تعمیراتی کام جاری ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »