Home / Pakistan / پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

راول پنڈی/ باڑہ : پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید ہوگئے، بائیس سالہ ارسلان عالم پوسٹ کمانڈر تھے اور تین بہنوں نے اکلوتے بھائی تھے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری رپورٹس کے مطابق خیبر ایجنسی کے علاقے وادی راجگال میں قائم چیک پوسٹ پر سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے فائرنگ کی۔
ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے راجگال پوسٹ کے کمانڈر لیفٹننٹ ارسلان عالم شہید، جب کہ پوسٹ میں موجود دیگر فوجی زخمی ہوگئے۔ بائیس سالہ ارسلان اپنی تین بہنوں کے اکلوتے بھائی تھے، جو راجگال پوسٹ کی کمانڈ کر رہے تھے۔
ترجمان کے مطابق شہید کا جسد خاکی سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا ہے، جب کہ نماز جنازہ کور ہیڈکواٹرز پشاور میں آج ادا کی جائے گی۔
شہید لیفٹننٹ ارسلان عالم کا تعلق پی ایم اے کے 135 لانگ کورس سے تھا، وہ ایل سی 135 کے پہلے شہید ہیں۔ شہید ارسلان نے دو سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ شہید لیفٹننٹ نے شہادت سے کچھ روز قبل ہی پوسٹ کی کمانڈ سنبھالی تھی۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »