Home / Entertainment / پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر معروف میوزیکل بینڈ سچل جیز اپنے سنگیت کا جادو جگائے گا

پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر معروف میوزیکل بینڈ سچل جیز اپنے سنگیت کا جادو جگائے گا

نیویارک : پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر معروف میوزیکل بینڈ سچل جیز اقوام متحدہ کی عمارت نیویارک کے آڈیٹورئیم میں اپنے سنگیت کا جادو جگائے گا۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کے 70 سالہ یوم آزادی کے موقع پر اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے تحت تقریبات کا انعقاد کیا گیا ہے۔
پاکستانی مشن کے تحت منعقد کرائی جانے والی تقریب میں معروف میوزیکل بینڈ سچل جیز پرفارم کرے گا۔ بینڈ چودہ اگست 2017 کو یو این جنرل اسمبلی ہال میں پرفارم کرے گا۔
ایک سے ڈیرھ گھنٹے پر محیط یہ میوزیکل کانسٹر خوبصورت روایتی ساز کے ہمراہ دھنیں بکھرے گا، اس کانسٹرٹ کا عنوان سرحد سے پار موسیقی رکھا گیا ہے۔
کانسٹرٹ میں بڑی تعداد میں سفارت کار، اقوام متحدہ کے آفیشلز، سول سوسائیٹی سے تعلق رکھنے والے افراد، میڈیا اور پاکستانی سفارت خانے کے اہل کار شریک ہونگے۔

Check Also

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا پر پاناما پیپرز کا کیس عائدکیس

ممبئی: پاناما پیپرز معاملے میں بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ان کی بہو ایشوریا …

Translate »