Home / International / پاکستان کے بھارت میں ہائی کشمنر عبدالباسط عہدے سے مستعفی

پاکستان کے بھارت میں ہائی کشمنر عبدالباسط عہدے سے مستعفی

نئی دلی: پاکستان کے بھارت میں ہائی کشمنر عبدالباسط عہدے سے مستعفی ہوگئے۔ وہ پاکستان واپس آگئے ہیں۔

عبدالباسط نے جونئیر افسرکی تقرری پر اعتراض کیاتھا۔ انھوں نے بطور احتجاج مستعفی ہونے کا فیصلہ پچھلے ماہ کیاتھا۔

اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے عبدالباسط کااستعفی منظورکرلیاتھا۔ عبدالباسط کی ریٹائرمنٹ اگلے برس اپریل میں متوقع تھی تاہم وہ وقت سے پہلے ہی ریٹائر ہوگئے۔

انھیں 2014 میں بھارت میں پاکستانی سفیر مقرر کیاگیاتھا۔
بھارت میں اپنی ذمہ داریوں کے آخری روز ٹویٹ کرتےہوئے انھوں نے کہاکہ بھارت میں سب لوگوں کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔ انھوں نے گڈ بائے انڈیا بھی ٹویٹ میں لکھا۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »