Home / Pakistan / Sindh / پاکستان کو تباہ کرنے اور دبانے کی کوششیں ناکام ہونگی،جنرل زبیر

پاکستان کو تباہ کرنے اور دبانے کی کوششیں ناکام ہونگی،جنرل زبیر

منوڑہ / کراچی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ “را ” بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے، تاہم پاکستان کو دبانے اور تباہ کرنے کی ساری سازشیں ناکام ہونگی۔

پاکستان نیول اکیڈمی منوڑہ میں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں چیرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیرمحمود حیات کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے، دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کے مذموم عزائم کونا کام بنانا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتا ہے۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را افغانستان سے آپریٹ کر رہی ہے۔ بلوچستان میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ملک دشمن ایجنسیوں بالخصوص را کےمذموم عزائم کونا کام بنانا ہے۔

جنرل زبیر محمود حیات کا مزید کہنا تھا کہ علاقائی مسائل کے حل کے لیے پاکستان کواہمیت حاصل ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں بے گناہ کشمیریوں کے قتل عام پرتشویش ہے۔ افغانستان میں امن خطے کی سلامتی کے لیے ضروری ہے، پاکستان سے وفاداری ہم سب کی پہلی ترجیح ہے، پاکستان کی مسلح افواج قومی اتحاد اور طاقت کا مظہرہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی ترقی میں گوادر بندرگاہ کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، آپریشن ردالفساد کا مقصد دہشتگردوں اورانکے سہولت کاروں کا مکمل خاتمہ ہے، پاکستان کی ترقی میں گوادر بندرگاہ انتہائی اہم ہے۔ پاکستان نیوی کا ملکی دفاع اور سلامتی میں مرکزی کردار ہے۔

Check Also

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی میں 92 فیصد پانی پینے کے قابل نہ ہونے کا انکشاف، پانی میں انسانی فضلہ شامل

کراچی:سندھ ہائی کورٹ میں واٹر کمیشن کیس کی سماعت کے دوران کراچی میں 92 فیصد …

Translate »