Breaking News
Home / Sports / پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے عمر اکمل کے لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر عمر اکمل کے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر لگائے گئے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔

قومی کرکٹر عمر اکمل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہیڈ کوچ مکی آرتھر پر گالیاں دینے اور بدسلوکی کےالزامات عائد کیے تھے جن کی مکی آرتھر تردید کی تھی۔
الزامات کے بعد ازاں پی سی بی نے عمر اکمل کو شوکاز نوٹس بھی جاری کیا جس کا انہوں نے رواں ہفتے جواب جمع کرایا جس میں انہوں نے کرکٹ بورڈ سے معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا بھی مطالبہ کیا۔
میڈیا کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے جس میں ڈائریکٹر کرکٹ ہارون رشید، ڈائریکٹر میڈیا امجد بھٹی اور جی ایم لیگل سلمان نصیر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق انکوائری کمیٹی کا پہلا اجلاس منگل کو ہو گا اور اس معاملے کو جلد از جلد نمٹانے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ تحقیقاتی کمیٹی تمام معاملات کا جائزہ لےگی اور عمر اکمل کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کو دیکھا جائے گا جب کہ دونوں فریقین کے بیانات بھی ریکارڈ کیے جائیں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ کمیٹی واقعے کے وقت موجود لوگوں تک رسائی حاصل کرکے ان سے بھی معلومات لے گی۔
واضح رہے کہ عمر اکمل کے شوکاز نوٹس کے جواب میں پی سی بی ذرائع کا کہنا ہےکہ کرکٹر اپنے جواب سے کرکٹ بورڈ کو مطمئن نہیں کرسکے ہیں۔

 

Check Also

اگلی بارکراچی میں بین الاقوامی میچ ضرور ہوگا، مئیر کراچی وسیم اختر

اگلی بار کراچی میں بین الاقوامی میچ ضرور ہوگا، مئیر کراچی وسیم اختر

کراچی: مئیر کراچی وسیم اخترنے دعوی کیاہےکہ اگلی بارکراچی میں بین الاقوامی میچ ضرور ہوگا۔ …

Translate »