Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Thursday / August 17, 2017 12:44 PM
HomePakistanپاکستان کراچی : لوڈشیڈنگ سے شہریوں کاجینا محال، ایک ماہ میں بجلی کا 5واں بڑا بریک ڈاؤن ویب ڈیسک

پاکستان کراچی : لوڈشیڈنگ سے شہریوں کاجینا محال، ایک ماہ میں بجلی کا 5واں بڑا بریک ڈاؤن ویب ڈیسک

ke loadshedding

کراچی : بجلی کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا، گزشتہ رات بجلی کا بریک ڈاؤن ہوا، جس سے شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے کراچی کے شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے، کراچی میں ایک ماہ کے دوران بجلی کاپانچواں بریک ڈاؤن ہوا، جس کے نتیجے میں رات گئے شہر کے مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔

بریک ڈاؤن سے لیاری کھڈا مارکیٹ، گارڈن ، کھارادر، جوڑیا بازار، بولٹن مارکیٹ، برنس روڈ، اردو بازار، شاہ فیصل کالونی، نارتھ ناظم آباد، نارتھ کراچی ، گلشن اقبال اور گلستان جوہر کے چند بلاکس کے مکینوں رات اذیت میں گذاریذرائع کا کہنا ہے کراچی کو 580میگاواٹ بجلی کی کمی کاسامنا ہے، جس سے مختلف علاقوں میں اعلانیہ وغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے۔

دوسری جانب ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق ہے، کسی علاقے میں اضافی یا غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی، مستثنیٰ علاقوں میں لوڈشیڈنگ نہیں کی جارہی ہے ، لوڈشیڈنگ کا زیادہ سے زیادہ دورانیہ ساڑھے7گھنٹے ہے جبکہ فالٹس حل کرنے کیلئے عملہ علاقوں موجود ہے۔

یاد رہے دو روز قبل بھی کراچی میں ٹرانسمیشن لائنیں ٹرپ ہونے سے گیارہ گرڈاسٹیشن بند ہوگئے تھے، جس کے بعد ایئرپورٹ کی لائٹس آف ہوگئیں، شاہراہ فیصل پر سگنلز بھی بند ہوگئے تھے۔

Share