Home / Pakistan / پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز من پسند عہدہ نہ ملنے پر روٹھ گئے

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز من پسند عہدہ نہ ملنے پر روٹھ گئے

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز من پسند عہدہ نہ ملنے پر روٹھ گئے اور ایوان صدر میں ہونے والی حلف برداری کی تقریب میں حلف لینے نہ آئے۔

پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما دانیال عزیز کو وفاقی وزیر نہ بنایا جا سکا، جس کے بعد وزیر مملکت بنانے پر قیادت سے ناراض ہو کر دانیال نے حلف برداری تقریب میں بھی شرکت نہ کی اور بطور وزیر مملکت حلف اٹھانے سے انکار کر دیا۔
ذرائع کے مطابق انہوں نے تحفظات کے باعث حلف نہیں اٹھایا۔
طلال چوہدری تو وزیر مملکت بن گئے لیکن دانیال عزیز وفاقی وزیر نہ بن سکے، جو وہ چاہتے تھے، مند پسند عہدہ نہ ملنے پر روٹھے ضم گھر پر ہی بیٹھے رہے اور حلف برداری تقریب میں شرکت کرنے نہ آئے۔ دانیال عزیز کا نام حلف اٹھانے والے وزرا کی فہرست میں شامل تھا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »