Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:20 PM
HomePakistanپاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری وطن واپس پہنچ گئے ہیں، ایئرپورٹ پر کارکنوں کی جانب سے قائد کا ولوہلانہ استقبال کیا گیا۔ کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا تو دیگر کارکنوں نے نعرے بھی لگائے۔

سماء کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہر القادری غیر ملکی پرواز کے ذریعے اوسلو سے لاہور پہنچے گئے ہیں، طیارے نے 8 بج کر 30 منٹ پر لاہور ایئرپورٹ لینڈ کیا۔
ایئرپورٹ پر پارٹی رہنما ڈاکٹر حسین محی الدین ،خرم نواز گنڈا پور اور دیگر رہنما سربراہ عوامی تحریک ڈاکٹر طاہر القادری کے استقبال کیلئے موجود تھے۔
اپنے قائد کے استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی، کارکنوں کی جانب سے ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے گئے، کارکنوں نے پوسٹر اور بینرزبھی اٹھا رکھے تھے۔
سربراہ پی اے ٹی ایئرپورٹ سے جلسے کی صورت میں صدر اور دھرم پورہ سے ہوتے ہوئے ناصر باغ جائیں گے، جہاں وہ کارکنوں سے خطاب کریں گے۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.