Connect with:

"خبر کی دوڑ میں سب سے آگے"

Translate:
Monday / August 21, 2017 3:21 PM
HomePakistanپاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسد حفیظ ڈبلیو ایچ او کے نئے سربراہ مقرر

پاکستان سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر اسد حفیظ ڈبلیو ایچ او کے نئے سربراہ مقرر

اسلام آباد: عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے نئے سربراہ کے طور پر ڈاکٹر اسد حفیظ کو منتخب کیا گیا ہے، نو منتخب ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو ایچ او ڈاکٹر اسد حفیظ کا تعلق پاکستان سے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے زیلی ادارے ڈبلیو ایچ او(عالمی ادارہ برائے صحت) کے نئے ڈائریکٹرجنرل کے لیے ڈاکٹر اسد حفیظ کا نام چنا گیا ہے جو کہ پاکستانی شہری ہیں اور کافی عرصے سے ڈبلیو ایچ او کے مختلف انتظامی عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق یکم جون کو جنیوا میں ہونے والے اہم سیشن میں 34 ارکان پر مشتمل ایگزیکٹو بورڈ نے عالمی ادارہ برائے صحت کی سربراہی کے لیے پاکستانی شہری ڈاکٹراسد حفیظ کا انتخاب کیا گیا ہے جو اس سے قبل عالمی ادارہ صحت کے ایگزیکٹو بورڈ کے وائس چیئرمین کے عہدے پر کام کررہے تھے۔

یاد رہے سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں واقع عالمی ادارہ صحت یا ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) اقوام متحدہ کا ذیلی ادارہ ہے، جو عالمی سطح پر عوامی صحت کے بارے میں کام کررہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کا قیام 7 اپریل 1948 کو عمل میں لایا گیا تھا جس کے 8500 سے زائد ملازمین دنیا بھر میں مختلف پروجیکٹس پر کام کر رہے ہیں۔

Share

No comments

Sorry, the comment form is closed at this time.