Home / Pakistan / پاکستان تحریک انصاف نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

پاکستان تحریک انصاف نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی

اسلام آباد :پاکستان تحریک انصاف نے وزیرخارجہ خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے اقامہ چھپایا۔ وزیر دفاع ہوتے ہوئےغیرملکی کمپنی کی ملازمت کی۔

وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈارنے سکندر بشیرایڈووکیٹ کی وساطت سے دائرکی۔ اپنی درخواست میں عثمان ڈارنے موقف اپنایا کہ خواجہ آصف نے الیکشن کمیشن سے اقامہ چھپایا۔ خواجہ آصف سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کی ملازمت کرتے رہے۔ وہ
الیکشن کمیشن کی معلومات میں بزنس مین، مگر حقیقت میں غیرملکی کمپنی کے ملازم نکلے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ خواجہ آصف نے اقامہ الیکشن کمیشن سے چھپایا۔ خواجہ آصف سرکاری عہدے پر رہتے ہوئے غیر ملکی کمپنی کی ملازمت کرتے رہے۔
ان کے غیرملکی کمپنی سے معاہدے کی تفصیلات منظر عام پرآچکی ہیں۔ خواجہ آصف کے اکاونٹ میں کروڑوں روپے غیر ملکی کمپنی سے منتقل ہوئے۔ غیرملکی کمپنی سے لی گئی تنخواہ انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں کی گئی۔
خواجہ آصف کی نااہلی کے لیے دائر کی گئی درخواست رجسٹرار آفس نے وصول کر لی ہے۔ درخواست میں خواجہ آصف، سیکرٹری الیکشن کمیشن اورسیکرٹری قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیاہے۔
واضح رہے کہ پاناما فیصلے میں نوازشریف کی نااہلی کے بعد کابینہ کی ازسرنوتشکیل کی گئی تھی جس میں خواجہ آصف کو وزیردفاع کے بجائے وزیر خارجہ کا منصب سونپا گیا ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »