Home / Sports / پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق کا ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور : عاالمی شہرت یافتہ پاکستانی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ یونس خان اور مصباح الحق کی طرح انہیں بھی فیئرویل میچ کھیلنے کا موقع فراہم دیا جائے۔
دائیں ہاتھ سے بیٹنگ اور بولنگ کرنے والے عبد الرزاق نے کرکٹ کو خیرآباد کہنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، عبدالرزاق نے آخری مرتبہ2013 میں پاکستان کی ٹی20 میچ میں نمائندگی کی تھی، جب کہ انہوں نے آخری ون ڈے میچ 2011 میں کھیلا تھا۔ جنوری 2015 کے بعد سے 37سالہ آل راؤنڈر نے کسی بھی ڈومیسٹک میچ میں حصہ نہیں لیا تھا۔
شاہد آفریدی کی طرح میچ ونر کے طور پر جانے جاننے والے عبدالرزاق نے اپنی جارحانہ بیٹنگ کے ذریعے پاکستان کو کئی کامیابیوں سے ہمکنار کیا، جب کہ ان کی بولنگ بھی بلے بازوں کو پریشان کرتی تھی۔
عبدالرزاق کی یادگار اننگز جنوبی افریقہ کیخلاف ایک روزہ میچ میں دیکھی گئی، جہاں انہوں نے ٹیم کو میچ میں فتح سے ہمکنار کروایا، جو میچ پاکستانی ٹیم تقریباً ہار چکی تھی۔

اس میچ میں عبد الرزاق نے 72گیندوں پر 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، ان کی اس دھواں دھار اننگز میں 10چھکے اور 7چوکے شامل تھے۔ یہ میچ 31 اکتوبر 2010کو ابوظہبی میں کھیلا گیا تھا اور پاکستان نے اس میچ میں ایک وکٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »