Home / Pakistan / پاناما کیس کے ممکنہ فیصلہ کی امید میں عمران خان نے آج اہم اجلاس بلا لیا

پاناما کیس کے ممکنہ فیصلہ کی امید میں عمران خان نے آج اہم اجلاس بلا لیا

اسلام آباد : پاناما کیس عمل درآمد کے ممکنہ فیصلے سے متعلق مشاورت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نےپارٹی اجلاس آج بنی گالا طلب کرلیا

عمران خان کی جانب سے طلب کیے گئے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کی سینیر قیادت شریک ہوگی۔ اجلاس میں عمران خان نااہلی کیس پر بھی مشاورت ہوگی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی لیگل ٹیم سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس سے متعلق بریفنگ دے گی۔ اجلاس میں تحریک انصاف میں شمولیت کے خواہشمند افراد کے ناموں کی بھی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے بعد عمران خان کی میڈیا سے گفت گو بھی متوقع ہے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »