Home / Pakistan / پاناما کیس کے تمام حتمی دلائل سامنے آگئے

پاناما کیس کے تمام حتمی دلائل سامنے آگئے

اسلام آباد : اہم پارٹی اجلاس سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ شریف خاندان اداروں سے تصادم کا راستہ اختیار نہ کرے، پاناما کیس میں تمام حقائق سامنے آگئے ہیں۔

اسلام آباد میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے سینیرر ہنماوں سے زرداری ہاؤس میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران بلاول بھٹو نے بھی آئندہ سیاسی منظر نامے کیلئے پارٹی رہنماوں کے ساتھ سرجوڑ لیا۔
پارٹی رہنما سپریم کورٹ میں سماعت کے بعد زرداری ہاوس پہنچے، سینیٹر شیری رحمان، نیر بخاری، فیصل کریم کنڈی ، مصطفے نواز کھوکھر ملاقات میں شامل تھے۔ اجلاس میں رہنماوں نے سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے پر بلاول بھٹو کو بریف کیا۔
اس موقع پر پیپلزپارٹی رہنماؤں کے درمیان پاناما کیس کے بعد کی صورت حال پر مشاورت بھی کی گئی، اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاناما کیس میں حقائق سامنے آگئے، شریف خاندان اداروں سے تصادم کا راستہ اختیار نہ کرے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »