Home / Pakistan / پاناما لیکس:جے آئی ٹی نے تحقیقات کے دوران مشکلات پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

پاناما لیکس:جے آئی ٹی نے تحقیقات کے دوران مشکلات پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

اسلام آباد:  پاناما کیس کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی نے درپیش مسائل اور مشکلات پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جے آئی ٹی نے پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات پر سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ۔ درخواست میں پاناما لیکس کی تحقیقات کے حوالے سے سامنے آنے والی مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ درخواست جے آئی ٹی سٹاف کی جانب سے رجسٹرار آفس میں جمع کرائی گئی ہے ۔سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کی جانب سے پاناما لیکس کی تحقیقات میں پیش رفت کے حوالے سے دوسری رپورٹ میں درج کی گئی مشکلات پر سربراہ واجد ضیاءکو الگ سے درخواست دائر کرنے کا حکم دیا تھا ۔
یاد رہے آج نیشنل بینک کے صدر سعید احمد نے بھی جے آئی ٹی میں پیشی کے دوران مبینہ طور پر اپنی مرضی کا بیان لکھوانے اور ارکان کے رویے کے حوالے سے سپریم کورٹ کو خط لکھا ہے ۔

Check Also

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے اور کہا …

Translate »