Breaking News
Home / news / پاناما جے آئی ٹی،وزیراعظم کی پیشی کاحتمی فیصلہ7جون کوہوگا

پاناما جے آئی ٹی،وزیراعظم کی پیشی کاحتمی فیصلہ7جون کوہوگا

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف پاناما کیس کی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونگے یا نہیں اس کا حتمی فیصلہ سات جون کو ہوگا۔
سماء کے مطابق وزیراعظم جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کے خواہشمند ہیں، لیکن حتمی فیصلہ مری میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں ہوگا۔
بعض ماہرین کا یہ مشورہ ہے کہ پیشی سے بچنے کیلئے وزیراعظم استثنیٰ کا سہارا لیں، تاہم دوسری رائے یہ ہے کہ وزیراعظم کے تحقیقات میں شامل ہونے سے اچھا پیغام جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم نواز شریف کے بڑے صاحبزادے حسین نواز اور چھوٹے صاحبزادے حسن نواز بھی جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوچکے ہیں۔

Check Also

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ سے لیفٹننٹ ارسلام عالم شہید

راول پنڈی/ باڑہ : پاک افغان سرحد پر افغان علاقے سے کی جانے والی فائرنگ …

Translate »