Home / news / پاناما تحقیقات : جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا

پاناما تحقیقات : جے آئی ٹی نے اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا

اسلام آباد : جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کر لیا ۔

نیوز کے مطابق پاناما پیپرز کی تحقیقات کیلئے قائم جے آئی ٹی نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلبی کا سمن جاری کردیا ہے ۔ پاناما پیپرز تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی کا اجلاس واجد ضیاءکی سربراہی میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈا ر کو بھی تحقیقات کیلئے طلب کیا جائے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار آئندہ 2روز کے دوران کسی بھی وقت پیش ہو سکتے ہیں ۔ آج وزیر اعظم کے بڑے صاحبزادے حسین نواز جے آئی ٹی کے سامنے موجود ہیں ۔ حسین نواز کی جے آئی ٹی میں آج چوتھی پیشی ہے جبکہ حسن نواز کل اپنا بیان ریکارڈ کروا چکے ہیں۔

Check Also

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے، کہا کہ مجھے ہٹانے کے لئے ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی متحد ہورہی ہیں

اسلام آباد : قائد حزب اختلاف خورشید شاہ اپوزیشن جماعتوں پر برس پڑے اور کہا …

Translate »