Breaking News
Home / news / پارلیمنٹ کے باہرنامعلوم شخص کی شیخ رشید سے الجھنے کی کوشش

پارلیمنٹ کے باہرنامعلوم شخص کی شیخ رشید سے الجھنے کی کوشش

اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے باہر ایک شخص نے پیسے لینے کے جھوٹے الزامات لگا کر مجھے ہراساں کیا اور میرے خلاف پارلیمنٹ کے باہر پولیس بلائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید سیشن میں شرکت کے لیے پارلیمنٹ میں داخل ہونے ہی والے تھے کہ ایک نامعلوم شخص نے انہیں روک کر ہراساں کرنے کی کوشش کی۔

مذکورہ شخص نے شیخ رشید سے کہا کہ آپ نے مجھ سے 22 لاکھ کی گاڑی خریدی تھی تاہم ابھی تک پیسے نہیں دیے اور تاحال ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں اور کہیں ملتے نہیں اس لیے پارلیمنٹ پہنچا ہوں۔

اس اچانک افتاد پر حیران و پریشان شیخ رشید نے کسی بھی گاڑی کی خرید و فروخت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں تو آپ کو پہچانتا بھی نہیں ہوں اور نہ ہی مجھے کسی کو پیسے دینے ہیں بعد ازاں شیخ رشید پارلیمنٹ میں داخل ہو گئے۔

پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے واقعہ کی تفصیلات سے اسپیکر کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کسی بندے نے الزام لگایا ہے کہ مجھے پیسے دینے ہیں حالانکہ میں تو اس شخص کو جانتا تک نہیں۔

پارلیمنٹ غیر محفوظ ہے شیخ رشید کااسمبلی میں خطاب

شیخ رشید نے کہا کہ اس واقعہ کے بعد الٹا میرے ہی خلاف باہر پولیس بلائی گئی ہے میں توپہلے ہی کہہ رہا تھا کہ پارلیمنٹ غیر محفوظ ہے لہذا میرا مطالبہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اس واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے راست اقدام اُٹھائیں۔

ذرائع کے مطابق شیخ رشید سے پارلیمنٹ کے باہرجھگڑا کرنے والا شخص کا نام ملک نور اعوان ہے اور وہ مسلم لیگ جاپان کے صدر ہیں اُنہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے الزام لگایا کہ شیخ رشید نے 22 لاکھ کی گاڑی مجھ سے خریدی تھی لیکن اب تک پیسےا دا نہیں کیے ہیں اس لیے آج اپنے پیسے لینے یہاں آیا ہوں۔

وفاقی وزیر داخلہ کی وضاحت

اسپیکر کے استفسار پروفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے پارلیمنٹ کو بتایا کہ شیخ رشید سے جھگڑا کرنے والے شخص کوحراست میں لے لیا گیا ہے اوراسپیکر کی ہدایات کی روشنی میں مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

شیخ رشید نے تھانے میں درخواست جمع کرادی

بعد ازاں شیخ رشید کی جانب سے تھانہ سیکریٹریٹ میں پولیس کو درخواست جمع کروادی گئی ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ملک نورنامی شخص نے پارلیمنٹ کے باہر مجھ پر حملہ کرنے کی کو شش کی ہے اور میں بہ مشکل اپنی جان بچا کر میں اسمبلی میں داخل ہوا۔

شیخ رشید کا درخواست میں کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی مجھے فون پربھی دھمکیاں دی گئی تھی اگر مجھے کچھ نقصان پہنچا تو شریف برادران ذمہ دار ہوں گے جن کے خلاف کارروائی کیا جائے۔

مذکورہ شخص بغیر پاس کے پارلیمنٹ میں داخل ہوا

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ملک نوراعوان بغیرکسی پاس کے پارلیمنٹ ہاؤس میں داخل ہوئے اور شیخ رشید کو پارلیمنٹ کے باہر روک کر ہراساں کرنے کی کوشش کی جس کی ویڈیو فوٹیجز میڈیا پر آنے کے بعد ڈپٹی اسپیکر مرتضی جاوید عباسی کی جانب سے نور اعوان کوپاس جاری کیا گیا۔

Check Also

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان کرتے ہوئے220 پولنگ اسٹیشنز کے نتائج جاری

لاہور: ریٹرننگ آفیسر نےقومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کےغیرسرکاری غیرحتمی نتائج کا اعلان …

Translate »