Home / Sports / ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزاررنزاسکورکرنااعزازہے،یونس خان

ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزاررنزاسکورکرنااعزازہے،یونس خان

!ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزاررنزاسکورکرنااعزازہے،یونس خان

اسلام آباد: سابق ٹیسٹ کرکٹر یونس خان اپنی ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر خوش اور مطمئن ہیں۔
اسلام آباد میں اپنے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ سے خطاب کرتےہوئے یونس خان نے کہاکہ میں پاکستان کاخوش نصیب کھلاڑی ہوں اوراس پرخوشی ہے۔
یونس خان کاکہناتھاکہ ٹیسٹ کرکٹ میں دس ہزار رنز بنانا اپنے لئے اعزاز سمجھتا ہوں۔ انھوں نے کہاکہ یہ میراخواب تھاکہ پاکستان کاکوئی کھلاڑی 30 سے زائد ٹیسٹ سنچریاں کرے۔ ان کا مزید کہناتھاکہ یہ بھی میرا خواب تھاکہ پاکستان کا کوئی بیٹسمین نوہزاریااس سے زائد رنز کرے۔
انھوں نے بتایاکہ پی سی بی اور میرے مداح چاہتے تھے کہ میں دس ہزاررنزکا یہ ریکارڈ اپنے نام کروں اور اس بات کی مجھے خوشی بھی تھی۔ انھوں نے کہاکہ لوگ انھیں ریٹائرہوتا نہیں دیکھناچاہتے تھے ۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »