Home / Sports / ٹورنامنٹ میں رہنےکی جنگ،کیویزاوربنگلادیش بڑامعرکہ آج

ٹورنامنٹ میں رہنےکی جنگ،کیویزاوربنگلادیش بڑامعرکہ آج

لندن : آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں آج نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش میں مقابلے کا میدان سجے گا، چیمپئنز ٹرافی میں دونوں میں سے کون سے ٹیم اگلے مرحلے تک رہے گی، یہ فیصلہ اس میچ کی فتح اور شکست پر منحصر ہوگا۔ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی۔
گروپ اے کے میچ میں دونوں ٹیمیں اس سے قبل انگلینڈ سے شکست کھا چکی ہیں، برطانیہ میں ہونے والے چیمپئنز ٹرافی کے بڑے معرکے میں آج بنگلہ دیش نیوزی لینڈ سے ٹکرائے گا۔ گروپ اے کی دونوں ٹیموں کا حال بھی ایک ہی ہے، اس سے قبل دونوں ہی ٹیموں کے آسٹریلیا سے میچز بارش کی نذر ہوئے، جس کی بدولت ان کے پاس ایک ایک پوائنٹ ہے۔

کارڈف میں میچ سہ پہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔ گروپ اے کی دونوں ٹیموں کا دو دو میچ کھیل کر ایک ایک پوائنٹ ہے۔ بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کو میزبان انگلش ٹیم کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ ان کا ایک ایک میچ بارش کی نذر ہوا۔ فتح کے باوجود سیمی فائنل میں جگہ بنانے کی کوئی گارنٹی نہیں ہوگی۔ اس کیلئے انہیں انگلینڈ کے ہاتھوں آسٹریلیا کی شکست کیلئے دعا کرنی ہوگی۔ صرف یہ ہی نہیں بلکہ انھیں اس بات کی بھی دعا کرنی ہے کہ موسم بھی ان کی راہ میں حائل نہ ہو۔

آج ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی۔ کارڈف میں بارش برسنے کی بھی پیش گوئی کی گئی ہے۔ میچ بے نتیجہ رہنے پر نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش دونوں کا ہی چیمپئنز ٹرافی میں سفر تمام ہو جائے گا۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »