Breaking News
Home / Gossip / ٹوئٹرانتظامیہ نےابھیجیت کا نیا اکاؤنٹ بھی بند کردیا

ٹوئٹرانتظامیہ نےابھیجیت کا نیا اکاؤنٹ بھی بند کردیا

تعصب پرست بھارتی گلوکارابھیجیت بھٹا چاریہ باز نہ آئے۔ قابلِ اعتراض ٹویٹس کے بعد ابھیجیت کا نیا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی معطل کر دیا گیا۔

ابھیجیت بھٹاچاریہ گزشتہ روزہی ایک نئے اکاؤںٹ کے ساتھ ٹوئٹر پر واپس آئے تھے ، نئے اکاؤنٹ میں وطن پرستی کیلئے مشہور ابھیجیت نے ’’ بھارت ماتا کی جے‘‘ کے نعرے کے ساتھ ایک ویڈیو نئے اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کی تھی۔ ویڈیو میں موصوف نے کہا کہ میری آواز دبانے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن ملک اور بھارتی فوج کے خلاف نعرے لگانے والوں سے متعلق خاموش نہیں بیٹھوں گا۔
ابھیجیت نے مزید کہا کہ جب تک میراتصدیق شدہ اکاؤنٹ پھر سے فعال نہیں ہوتا، تب تک مجھے اس اکاؤنٹ پر فالو کریں ’’ آئی ایم بیک‘‘۔
لیکن ٹوئٹر انتطامیہ کو ابھیجیت کی حرکتوں کے باعث ان کی واپسی ایک آنکھ نہیں بھائی اور گلوکار کا اکاؤنٹ ایک بار پھر معطل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ بھارتی گلوکار ابھیجیت بھٹا چاریہ نے اپنی ٹویٹ میں دواہر لال نہرو یونیورسٹی دہلی کی ایک طالبہ پرجسم فروشی کا الزام عائد کیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر نے ابھیجیت کے اکاؤنٹ پر پابندی لگادی۔

اپنی ٹویٹ میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کرنے پرسوشل میڈیا پر بھی ابھیجیت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے بعد ٹوئٹر نے لوگوں کے جذبات کا احترام کرتے ہوئے ابھیجیت کا اکاؤنٹ بند کردیا۔

Check Also

میرانے مریم نوازکو پھرآڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ میرا نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز …

Translate »