Home / International / ٹرمپ کا فرانسیسی صدر پر وار ناکام ہوگیا

ٹرمپ کا فرانسیسی صدر پر وار ناکام ہوگیا

!ٹرمپ کا فرانسیسی صدر پر وار ناکام ہوگیا

برسلز : امریکی صدر ٹرمپ اپنے بھونڈے مصافحے کے باعث اکثر لوگوں کو تکلیف میں مبتلا کرتے ہیں، تاہم نئے فرانسیسی صدر پر امریکی صدر کا داؤ پیچ نہ چلا اور فرانسیسی صدر نے خود امریکی صدر کو شکنجے میں گاڑھ لیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کوارٹرز کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بھونڈے مصافحہ نے اس بار فرانس کے نو منتخب صدر میکرون کو نشانہ بنانا چاہا تاہم وہ اس چالاکی میں آسکے اور الٹا ٹرمپ کا ہاتھ تھام لیا۔

یہ بات اکثر لوگ جانتے ہیں کہ ٹرمپ جب ہاتھ ملاتے ہیں تو صرف ہاتھ ہی نہیں پورے انسان کو ہلا دیتے ہیں، ضرورت سے زیادہ گرم جوشی سامنے والے کو درد میں مبتلا کردیتی ہے اور اسی نیت سے جب برسلز میں پہلی دفعہ امریکی صدر کا فرانسیسی صدر سے سامنا ہوا تو انہیں نے اپنا پنجہ آزمانہ چاہا۔
تاہم نوجوان خوبرو صدر پہلے سے ہوشیار تھے، جس کا ٹرمپ کو اندازہ نہ تھا، نو منتخب صدر میکرون سے مصافحہ کے دوران ٹرمپ نے ان کا ہاتھ تھام کر اپنی جانب کھینچا تو میکرون نے ان کے جارحانہ انداز سے بچنے کیلئے ٹرمپ کا ہاتھ پکڑ کر روکا۔

عالمی رہنماؤں کے ساتھ ایسی بے ڈھنگی گرم جوشی کا مظاہرہ ٹرمپ نے پہلی بار نہیں کیا بلکہ اس سے قبل جاپان کے وزیرِ اعظم کا ہاتھ 19سیکنڈ تک دبائے رکھاجبکہ برطانوی وزیرِ اعظم ٹریزامے کا بھی گرمجوشی سے ہاتھ تھامے نظر آئے۔

کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو بھی ٹرمپ کے صدر بننے کے بعد جب امریکا پہنچے تھے تو ملاقات کے دوران ٹرمپ سے مصافحہ کرتے ہچکچائے۔

Check Also

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر نے ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا قرار دے دیا

شمالی کوریا کے صدر کم جانگ ان نے امریکی صدر ٹرمپ کو سٹھیایا ہوا بوڑھا …

Translate »