Home / Business / ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، کراچی پورٹ پر مال اتارنے کی گنجائش ختم، ملکی تجارت کو شدید جھٹکا لگنے کا خطرہ ہے: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، کراچی پورٹ پر مال اتارنے کی گنجائش ختم، ملکی تجارت کو شدید جھٹکا لگنے کا خطرہ ہے: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، کراچی پورٹ پر مال اتارنے کی گنجائش ختم، ملکی تجارت کو شدید جھٹکا لگنے کا خطرہ ہے: نجی ٹی وی چینل کا دعویٰ

 

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے بعد کراچی پورٹ پر سامان جمع ہونے کے باعث آئی سی ٹی جہازوں کی آمد اور مال اتارنے کے قابل نہیں رہا۔اس لئے کراچی پورٹ کے ٹرمینل پر جہازوں کی آمد بند ہوگی، جبکہ شپنگ ماہرین کا کہنا ہے کہ تاریخ میں جنگ کے علاوہ بندرگاہوں پر جہازوں کی آمد کبھی نہیں روکی گئی۔

گنگال ہونے کا رونا رونے والوں کے دنیا بھر میں کارخانے کہاں سے آئے,کرپٹ عناصر غلاف کعبہ میں بھی چھپ جائیں ان کا احتساب ہونا چاہئے : سراج الحق
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باعث ملکی تجارت کو شدید دھچکا لگنے کا خطرہ ہے۔ کے آئی سی ٹی نے شپنگ لائنز کو خط لکھا ہے کہ شپنگ لائنز ٹرمینل پر نہ آئیں۔کیوں کہ اب کراچی پورٹ پر مزید کسی جہاز کے لنگر انداز ہونے اور مال اتارنے کی گنجائش نہیں ہے۔تمام جہاز کراچی پورٹ پر لنگر انداز ہونے کی بجائے بحیرہ عرب کی دیگر بندرگاہوں پر لنگر انداز ہوں ۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کی 8 روز سے جاری ہڑتال کے سبب کراچی بندرگاہ کے تین میں سے دو کنٹینر ٹرمینلز پر مال رکھنے کی گنجائش تقریباً ختم ہو گئی ہے،ٹرمینلز انتظامیہ سر توڑ کوشش میں مزید سامان رکھنے کی گنجائش میں ہے۔

بیلٹ اینڈ روڈ پراجیکٹ کا سب سے زیادہ فائدہ ہم اٹھا رہے ہیں، پاکستان کی تنہائی کے خواب دیکھنے والا بھارت آج خود اکیلا ہو گیا: عثمان مجیب شامی
جیو نیوز نے شپنگ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ دونوں ٹرمینلز پر رش کے سبب سامان رکھنے کی اسپیڈ 95 فیصد تک کم ہو گئی ہے جس کے سبب دونوں ٹرمینلز پر مزید جہاز آنے پر سوالیہ نشان لگ گئے ہیں۔ اتنی کم اسپیڈ کے سبب جہازوں کی لمبی قطاریں اور طویل انتظار کے سبب جہاز ان دو ٹرمینلز پر آنے سے معذرت بھی کرسکتے ہیں۔دوسری طرف بندرگاہوں پر پھنسے ہزاروں کنٹینرز پر جرمانہ بھی عائد ہونا بھی شروع ہوگیا ہے۔

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر منفی رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے دوران …

Translate »