Breaking News
Home / Entertainment / ٹام کروز کی فلم “دی ممی” کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

ٹام کروز کی فلم “دی ممی” کل سینما گھروں کی زینت بنے گی

لاس اینجلس: ہالی وڈ فلم “دی ممی” جمعہ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ فلم میں اس بار ممی کو روکنے کا مشن ٹام کروز کو پورا کرنا ہوگا۔
ایلکس کرٹزمین کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قدیم دور کی ایک ایسی صحرائی شہزادی کے گرد گھوم رہی ہے، جو صدیوں کے بعد بیدار ہوکر انسانی آبادی کیلئے خطرے کا باعث بن جاتی ہے۔
فلم کی کاسٹ میں ٹام کروز کے علاوہ اینابیل ویلس، صوفیا بوٹیلا، جیک جانسن، رسل کرو، ڈیلان اسمتھ اور ریز کیمپٹن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔
سیان ڈینیل اور رابرٹ اورسی کی مشترکہ پروڈیوس کردہ ایکشن سے بھرپور اس فلم کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔

 

Check Also

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

ماہرہ اور رنبیر نیویارک میں ایک ساتھ، مداحوں کی تنقید

پاکستانی خوبرو اداکارہ ماہرہ خان اور بالی وڈ کے چاکلیٹ ہیرو رنبیر کپور کی دوستی …

Translate »