Home / Sports / ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری میچ ہمیشہ یاد رکھوں گا : مصبا ح الحق

ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری میچ ہمیشہ یاد رکھوں گا : مصبا ح الحق

!ویسٹ انڈیز کیخلاف آخری میچ ہمیشہ یاد رکھوں گا : مصبا ح الحق

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی کے بعد سابق کپتان مصباح الحق وطن واپس پہنچ گئے جہاں لاہور ایئر پورٹ پر پی سی بی حکام کی جانب سے انکا شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے ۔ مصباح الحق کے ہمراہ انکی اہلیہ اور بچے بھی موجود تھیں۔

نیو نیوز کے مطابق ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیے قومی ٹیسٹ ٹیم کے سابق کپتان مصباح الحق نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کا آخری میچ ہمیشہ یاد رکھوں گا ۔ ٹیم کی کامیابیوں میں پی سی بی ، ٹیم کے کھلاڑیوں ، کوچ اور چیف سلیکٹر کا اہم کردار ہے ۔
انکا کہنا تھا کہ کافی حد تک مطمئن ہوں کہ ویسٹ انڈیز کےخلاف اچھی سیریز کھیلی ۔ اپنے مستقبل کے سوال کے جواب میں مصباح الحق نے کہا کہ دیکھیں گے کہ مستقبل میں کیا کر نا ہے کیونکہ زندگی چلتی رہتی ہے اور انسان کو کوئی نہ کوئی کام تو کرنا ہوتا ہے۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »