Home / Pakistan / وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں بچے اور بچیوں سے زیادتی کے بڑھتے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کرلی۔

قصور میں بچیوں سے زیادتی کے واقعات، وزیراعلیٰ نے نوٹس لے لیاـ

میڈیا کے مطابق قصور میں چند ماہ کے دوران معصوم بچے اور بچیوں کے ساتھ زیادتی کے 8 واقعات پیش آئے جس کے خلاف متاثرہ بچوں کے والدین اور علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور ریلی نکالی۔
وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے قصور میں کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ مجرموں کو بے نقاب کرتے ہوئے متاثرین کو ہر حال میں انصاف فراہم کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ قصور میں ستمبر 2015 کے دوران بچوں سے زیادتی کا اسکینڈل منظرعام پر آیا تھا جس کے دوران 280 سے زائد بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ملزمان کی جانب سے والدین کو بلیک میل کیا جارہا تھا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »