Home / Pakistan / وزیراعظم کےکزن طارق شفیع آج جےآئی ٹی کےسامنے پیش ہوں گے

وزیراعظم کےکزن طارق شفیع آج جےآئی ٹی کےسامنے پیش ہوں گے

اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کے کزن پاناماکیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

تفصیلات کےمطابق پاناماکیس کی جے آئی ٹی کے سامنے آج وزیراعظم نوازشریف کے کزن طارق شفیع ایک بار پھراپنا بیان ریکارڈ کرانے کے لیے پیش ہوں گےاس سےقبل 15مئی کواپنابیان ریکارڈکراچکےہیں۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ طارق شفیع سے حدیبیہ پیپرزملز اور 90کی دہائی میں ہونےوالے کاروباری معاملات پرپوچھ گچھ کی جائے گی۔

خیال رہےکہ جے آئی نے25جون کوسمن جاری کرتےہوئےحسن نواز کو3جولائی اورحسین نواز کو4 جولائی کو جبکہ مریم نواز کو5جولائی کو طلب کیا ہے،حسین نوازکی یہ چھٹی اورحسن کی تیسری پیشی ہوگی۔

یاد رہےکہ دو روزقبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپرتحریک انصاف کےسربراہ عمران خان نے اپنے پیغام میں کہاتھاکہ شریفوں کو بچانے کے لیے ریکارڈ میں ردوبدل کی رپورٹس آ رہی ہیں اوراگررپورٹس درست ہیں تویہ فراہمی انصاف کی راہ میں سوچی سمجھی مداخلت ہے۔

واضح رہےکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اپنی ایک اور ٹویٹ میں کہاتھاکہ اس جرم میں ملوث افراد کو جیل میں ہونا چاہیے۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »