Home / Pakistan / Punjab / وزیراعظم پراقامہ چھپانے کا الزام جھوٹ قرار

وزیراعظم پراقامہ چھپانے کا الزام جھوٹ قرار

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف نےآف شورکمپنی ایف زیڈ ای میں ملازمت چھپانےکا الزام جھوٹا قرار دےدیا ۔ وزیراعظم نواز شریف نے بیرون ملک ملازمت اور اقامہ چھپانے کا جے آئی ٹی کا الزام جھوٹا قراردیتے ہوئے سپریم کورٹ کو تحریری وضاحت دے دی  تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے ۔

ایف زیڈ ای میں نواز شریف کی ملازمت اور دبئی اقامہ کے معاملے پر وزیراعظم میاں نواز شریف  کی جانب سے سپریم کورٹ میں تحریری وضاحت جمع کرا دی گئی۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ  کمپنی میں ملازمت چھپانے کا الزام جھوٹا ہے ۔ سال 2013 کے نامزدگی فارم میں اقامہ اور ملازمت کی تفصیلات کا کالم ہی نہیں تھا پھر بھی اقامہ اور ملازمت کی تفصیلات کا عکس پاسپورٹ میں موجود تھا ۔

PM AQAMA PKG 13-07

تحریری وضاحت کے مطابق نوازشریف کبھی چوہدری شوگرُمل کے سی ای او نہیں رہے،  اس مل نے وزیراعظم کو 2015 میں زائد منافع غلطی سے ادا کر دیا تھا  جبکہ بینک حکام نے غلطی سے نوازشریف کو مل کا سی ای او لکھا  ۔

وضاحت کے مطابق بورڈ آف ڈائریکٹر کی قرارداد کے نتیجے میں نواز شریف کو 2009 میں بورڈ کا مشیر مقرر کیا گیا اوربطور مشیر ملنے والی مراعات بھی نواز شریف کے ٹیکس گوشواروں میں درج ہیں۔

تحریری وضاحت میں تحریک انصاف کی درخواست مسترد  کرنے کی بھی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ  جے آئی ٹی کی فائنڈنگز قیاس آرائیوں پر مبنی ہیں،آمدن سے زائد اثاثوں کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا ۔

یہ بھی کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کی نااہلی سے پہلے شواہد ریکارڈ کیے جانا ضروری ہیں جبکہ شواہد آرٹیکل 184/3 کے تحت ریکارڈ نہیں کیے جا سکتے۔

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »