Home / Pakistan / وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

!وزیراعظم نوازشریف آج سعودی عرب روانہ ہوں گے

اسلام آباد : وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب میں امریکا عرب اسلامی ممالک کے سربراہاں کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج سعودی عرب روانہ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبد العزیز کی دعوت پر آج سعودی عرب روانہ ہوں گے ، جہاں وہ امریکا-عرب اسلامی ممالک کے سربراہان کے اجلاس میں شرکت کریں گے، سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائیز پر ان کی ملاقات امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ہونے کا امکان ہے۔

وزارت خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز- ٹرمپ ملاقات کے امکانات روشن ہیں، ڈونلڈٹرمپ کے امریکا کا صدر بننے کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہوگی۔

دورے کے دوران وزیراعظم ریاض میں اسلامی کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے جبکہ شاہ سلمان ، سعودی عمائدین اور دیگر مسلمان ممالک کے سربراہوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم اسلام آباد سے ریاض جبکہ انکی واپسی مدینہ المنورہ سے ہوگی، اپنے دورے کے دوران وزیراعظم روضہ رسول ﷺ پر حاضری بھی دیں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف سے سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

یاد رہے کہ وزیراعظم نوازشریف کو خادم الحرمین شریفین کی جانب سے امریکہ ،عرب اور اسلامی سمٹ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی، جس کا دعوت نامہ سعودی وزیر اطلاعات عواد بن صالح العواد نے گذشتہ ہفتے اپنے اسلام آباد کے دورے میں پہنچایا۔

جس کو نواز شریف نے قبول کرتے ہوئے کرتے ہوئے 20 مئی کو سعودی عرب جانے کا فیصلہ کیا تھا۔

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »