Breaking News
Home / Pakistan / وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں جنوبی ایشیا اور افغانستان کے لیے نئی امریکی پالیسی پر غور کیا جائے گا جب کہ اس دوران خطے کی سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیر خارجہ خواجہ آصف کی بھی کابینہ کے اجلاس میں شرکت متوقع ہے اور وہ کابینہ کو اپنے حالیہ دوروں اور امریکی پالیسی کے بعد سفارتی سطح پر اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کریں گے۔

Check Also

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک کمزور، 90 قیدی مختلف جیلوں میں منتقل

کراچی: سینٹرل جیل میں انتہائی خطرناک قیدیوں کا نیٹ ورک توڑ کر 90 قیدیوں کو …

Translate »