Home / news / وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بارش کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لے لیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بارش کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے بارش کے بعد کراچی میں پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ہونے والی بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی صورتحال کا وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نوٹس لیا اور وفاقی اداروں سمیت پاک فوج اور رینجرز کو معاونت کی ہدایت جاری کی۔
وزیراعظم نے این ایچ اے، کراچی پورٹ ٹرسٹ و شپبگ ، پاک فوج اور سندھ رینجرز کو ہدایت کی کہ وہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے صوبائی اور شہری حکومت کی مدد کریں۔
شاہد خاقان عباسی نے سندھ حکومت کو یقین دہانی کروائی کہ وفاق ہر ممکنہ مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ ایک ساتھ مل کر ہی موجودہ صورتحال سے نکلا جاسکتا ہے، وزیراعظم نے ہدایت کی کہ مواصلاتی نظام کو جلد از جلد بحال کیا جائے اور شہریوں کی مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
دوسری جانب شہری حکومت کی درخواست کے پیش نظر سپہ سالار کی ہدایت پر پاک فوج کے جوان کراچی کی مختلف شاہراوں پر پہنچ گئے اور انہوں نے امدادی کام شروع کیے۔ پاک فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں نکاسی آب کے لیے آلات اور مشینیں استعمال کی گئیں اور اہم شاہراوں پر سے پانی صاف کیا گیا۔

 

Check Also

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر کے مختلف حصوں میں موبائل سروس بند

کراچی/ بہاولنگر/ کوئٹہ/ لاہور/ فیصل آباد: محرم الحرام کی سیکیورٹی کے پیش نظر کراچی سمیت …

Translate »