Home / Pakistan / Punjab / وزیراعظم سے پوچھے گئے14سوالات

وزیراعظم سے پوچھے گئے14سوالات

اسلام آباد : جے آئی ٹی میں وزیراعظم نواز شریف کی پیشی کے موقع پر چودہ سوالات پوچھے گئے، حاصل ہونے والی رپورٹ میں وزیراعظم نوازشریف سمیت 18 گواہوں کے بیانات بھی موجود ہیں۔

جے آئی ٹی کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سوالوں کا جواب دیتے ہوئے تھوڑے گھبرائے، جے آئی ٹی نے وزیراعظم نواز شریف سے 14سوالات کئے۔

جن میں سوال نمبر 1 میں پوچھا گیا کہ ’آپ نے تقاریر میں کہا کہ عزیز یہ گلف اسٹیل کا ریکارڈ دستیاب ہے لیکن دیا نہیں ؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ ’ یقین نہیں شاید اسپیکر کو دیا ہو‘۔

وزیراعظم نے جواب دیا کہ ’دیکھا نہیں لیکن میں تسلیم کرتا ہوں کہ وہ درست ہے‘۔

سوال نمبر3۔ کیا آپ کوئی نئی دستاویز ساتھ لائے ہیں؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ ’ہمارے پاس جو کچھ تھا ہم وہ دے چکے ہیں‘

سوال نمبر4۔ آپ کو 1999 میں ایون فیلڈ پراپرٹی کی ا سٹیٹمنٹ سے متعلق کیا معلوم ہے؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’میں نے سنا ہے لیکن معلوم نہیں کہ ٹرمز کیا تھیں‘۔

سوال نمبر5۔آپ نے 2005 میں فیملی سیٹلمنٹ کا حوالہ دیا، کیا گلف اسٹیل و ایون فیلڈ کا معاملہ آپ میں زیر بحث آیا؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’جی ہاں، تب سے یہ حسن و حسین کے پاس ہے،میرے خیال میں حسن اس کا مالک ہے مجھے پورا یقین نہیں‘

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’بھائیوں کے درمیان یہ غیر عمومی نہیں‘۔

سوال نمبر7۔ کیا حسین و مریم کے درمیان ٹرسٹ ڈیڈ کے بارے میں آپ کو علم ہے؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’میرے علم میں ٹرسٹ ڈیڈ کی کوئی بات نہیں‘۔

سوال نمبر 8۔ کیا آپ نیشنل بینک کے سعید احمد کو جانتے ہیں کیا کبھی ان کے ساتھ کوئی کاروبار کیا ؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’میں سعید احمد کو لمبے عرصے سے جانتا ہوں لیکن کوئی کاروبار نہیں کیا‘۔

سوال نمبر9۔ کیا آپ قاضی خاندان کو جانتے ہیں؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’جی میں انہیں نہیں جانتا،میں بہت سے لوگوں سے ملتا ہوں سب کو یاد نہیں رکھ سکتا

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’جی لمبے عرصے سے جانتا ہوں لیکن ان کے ساتھ بھی کاروبار نہیں کیا‘

سوال نمبر 11۔سال2001-02 میں حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں رمضان و چوہدری شوگر ملز سے قرض لے کر ادائیگی کی گئی ؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’مجھے نہیں معلوم کہ کوئی قرض تھا، معاملے کا علم نہیں‘

سوال نمبر12۔ کیا آپ نے کبھی خاندان کے کسی فرد کو بیرون ملک رقم بھیجی؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’نہیں میں نے کبھی نہیں بھیجی‘۔.3

سوال نمبر 13۔ ہل میٹل سے حاصل رقم کا کوئی حصہ سیاسی مقاصد کےلیے استعمال کیا؟

وزیراعظم نے جواب دیا کہ’نہیں ایسا نہیں کیا، لیکن اگر میں نے ایسا کیا تو یہ جرم ہے‘۔

سوال نمبر14۔ کیا یہ غیر ملکی فنڈنگ کا معاملہ نہیں؟وزیر اعظم نواز شریف نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا۔

 

 

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »