Home / Pakistan / Punjab / وزيراعلٰی پنجاب شہباز شريف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ايس ايچ او ماڈل ٹاؤن طلب

وزيراعلٰی پنجاب شہباز شريف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ايس ايچ او ماڈل ٹاؤن طلب

!وزيراعلٰی پنجاب شہباز شريف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ايس ايچ او ماڈل ٹاؤن طلب

 

لاہور: سيشن کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شريف کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے پر ایس ایچ او ماڈل ٹاون کو طلب کرليا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی گوندل نے شہری اظہر عباس کی درخواست کي سماعت کی، درخواست گزار کے وکیل شاہد پرویز نے عدالت کو بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے دسمبر 2016 میں اپنی تقریر میں سابق حکومتوں پر پاکستان کا بیڑہ غرق کرنے کا سنگین الزام لگایا۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف بھی دو دفعہ ملک کے سربراہ رہ چکے ہیں، شہباز شريف کا خطاب ان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، وزیراعلیٰ نے قائداعظم سے لیکر آخری وزیراعظم تک تمام کی توہین اور تذلیل کی ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ ایس ایچ او ماڈل ٹاؤن کو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شريف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے درخواست دی مگر اس پر کوئی عمل درآمد نہیں کیا گیا، عدالت وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم صادر کرے۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد ایس ایچ او ماڈل ٹاون کو چوبیس مئی کو طلب کرلیا ہے۔

Check Also

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے موسم سہانا

لاہور: پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں تیزہواؤں کے ساتھ ہونے والی موسلا دھار بارش سے …

Translate »