Home / Sports / ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ،قومی ہاکی ٹیم برطانیہ روانہ

ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ،قومی ہاکی ٹیم برطانیہ روانہ

=لاہور : پاکستان کی قومی ہاکی ٹیم ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے برطانیہ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل آئرلینڈ کیخلاف3میچز کی سیریز کھیلے گی۔
سماء کے مطابق ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے قومی ہاکی ٹیم ہفتہ کے روز برطانیہ روانہ ہوگئی۔ ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل آئرلینڈ کیخلاف تین میچز میچز کی سیریز کھیلے گی۔ ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور منیجر حنیف خان بھی ٹیم کے ہمراہ ہونگے۔
ٹیم میں امجد علی، مظہر عباس، نواز اشفاق، علیم بلال، ابو بکر محمود، عماد شکیل بٹ، عمر بھٹہ، محمد عرفان جونیئر، ارسلان قادر، علی شان، محمد دلبر، محمد رضوان جونیئر، عاطف مشتاق، تصور عباس، اعجاز احمد، اظفر یعقوب اور عمیر سرفراز شامل ہیں۔

ٹیم بیلفاسٹ میں آئرلینڈ کیخلاف یکم،تین اور چار جون کو میچز کھیلے گی، جب کہ ورلڈ کپ ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کیلئے10جون کو لندن پہنچے گی۔ کوالیفائنگ راؤنڈ 15جون سے25جون تک کھیلا جائے گا۔

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »