Breaking News
Home / Entertainment / ورسٹائل اداکارہ رجنی کانت کی ہیروئن بنیں گی

ورسٹائل اداکارہ رجنی کانت کی ہیروئن بنیں گی

!ورسٹائل اداکارہ رجنی کانت کی ہیروئن بنیں گی

ممبئی : بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی نے عظیم اداکار رجنی کانت کے ساتھ فلم کرنے کا اعلان کردیا، ان کا کہنا ہے کہ وہ چاہتی تھیں کہ فلمساز خود اس حوالے سے میڈیا کو آگاہ کریں۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہما قریشی کے بارے میں قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں کہ وہ فلم میں رجنی کانت کے ساتھ کام کریں گی یا نہیں تو ہما نے اعلان کردیا ہے کہ وہ فلم میں کام کریں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ چاہتی ہیں کہ فلم ساز اس کا اعلان جلد کردیں، اس کردار کیلئے پہلے ودیا بالن کو لیا جانا تھا لیکن ان کی مصروفیت کے باعث اب ہما قریشی یہ کردار نبھائیں گی، فلم کی شوٹنگ کا آغاز 28 مئی سے ممبئی میں ہوگا۔

Check Also

سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا

سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک قرار دے دیا

ممبئی: بالی وڈ کے سپر اسٹار سنجے دت نے بھارت کو بچوں اور خواتین کے …

Translate »