Home / International / واٹس ایپ کی خونی افواہ سات جانیں لے گئی

واٹس ایپ کی خونی افواہ سات جانیں لے گئی

ممبئی:بھارت میں واٹس ایپ کے ذریعے اُڑائی گئی افواہ خونی روپ اختیار کرگئی ۔ ہجوم نے سات افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا ۔
بھارت کی ریاست جھاڑکھنڈ کے گاؤں میں واٹس ایپ کے ذریعے خبر وائرل ہوئی کہ اجنبی لوگ بچوں کو اغوا کررہے ہیں ۔ جس کے بعد پانچ سو افراد پرمشتمل گروہ گاؤں آنے جانے والوں پر ٹوٹ پڑا اورسات افراد کی جان لے لی ۔

پولیس کے مطابق علاقے میں بچوں کے اغوا کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا ۔ تاہم قتل اور تشدد کے الزام میں گاؤں کے مکھیا سمیت بیس افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

Check Also

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کرڈالا

ٹوکیو:جاپان کے وزیراعظم شنزو ایبے نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جس کے بعد ملک میں …

Translate »