Home / Tech / واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا اعلان ہوگیا کہ پاکستانیوں کی تمام مشکلات ہی حل ہوجائیں گی ، شاندار خوشخبری آگئی

واٹس ایپ میں ایک ایسا فیچر متعارف کروانے کا اعلان ہوگیا کہ پاکستانیوں کی تمام مشکلات ہی حل ہوجائیں گی ، شاندار خوشخبری آگئی

نیویارک: گاہے ایسا ہوتا ہے کہ ہم اپنے دوست احباب کو واٹس ایپ پر غلطی سے کوئی ایسا پیغام بھیج دیتے ہیں جو ہم قطعاً انہیں نہیں بھیجنا چاہتے۔ جب پیغام چلا جاتا ہے تو ہمارے ہاتھ پچھتاوے کے سوا کچھ نہیں رہ جاتا۔ تاہم اب اس پچھتاوے کے ختم ہونے کے دن آ گئے ہیں کیونکہ واٹس ایپ کے ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کمپنی ایک ایسا فیچر متعارف کروانے جا رہی ہے جس کے ذریعے کسی کو بھیجا گیا ناپسندیدہ پیغام بھیجے جانے کے بعد بھی ڈیلیٹ کیا جا سکے گا۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس فیچر کا نام ’ری کال‘ ہے جس کے ذریعے کوئی پیغام بھیجنے کے بعد 5منٹ کے دوران اسے ڈیلیٹ کیا جا سکے گا۔ واٹس ایپ رواں سال اپریل میں ’ری کال‘ نامی اس فیچر کا تجربہ کر چکی ہے۔ تب یہ ’بیٹا(Beta)ورژن‘ کی ایپلی کیشنز میں متعارف کروایا اور ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اب اس پر تجربات مکمل ہو چکے ہیں اور یہ بہت جلد ہر صارف کی ایپلی کیشن میں موجود ہو گا۔ رپورٹ کے مطابق ری کال تحریری، تصویری، ویڈیو، گفس، دستاویزات وغیرہ وغیرہ، ہر طرح کے پیغامات پر کام کرے گا۔ یعنی اس کے ذریعے واٹس ایپ کا کوئی بھی پیغام بھیجنے کے بعد بھی ڈیلیٹ کیا جا سکے گا۔

Check Also

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے گردش کے دوران تاریخی سفر طے کیا

رواں ماہ کے چاند نے اپنی گردش کے دوران ایسا تاریخی سفر کیا جو ماہرین …

Translate »