Home / Sports / وارم آپ میچ، سرفراز الیون آج کینگروز سے ٹکرائے گی

وارم آپ میچ، سرفراز الیون آج کینگروز سے ٹکرائے گی

لندن : چیمپنز ٹرافی سے پہلے ٹیم پاکستان اپنا دوسرا اور آخری وارم اپ میچ آج عالمی چیمپین آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گا۔ برمنگھم میں چار جون کو پاکستان اور بھارت کا ٹاکرا ہوگا۔
بنگالی ٹائیگرز کو بچھاڑنے کے بعد آج شاہین کینگروز سے ٹھکرائیں گے، یہ میچ دوسرا اور آخری وارم اپ میچ ہوگا۔ پاکستان گروب بی تو آسٹریلیا گروپ اے میں ہے۔

اس سے پہلے وارم اپ میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف 2 وکٹ سے کامیابی حاصل کی، جب کہ پاکستان نے بھی بنگلا دیش کو2وکٹوں سے ہرایا۔

دونوں ٹیموں کے لیے اپنا کمبی نیشن بنانے کا آخری موقع ہے۔ چیمپینز ٹرافی ٹورنامنٹ یکم جون سے شروع ہوگا اور پاکستان کا پہلا میچ4 جون کو بھارت سے ہوگا۔ سماء

Check Also

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

کرس گیل کی انگلینڈ کے خلاف شیڈول تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں شرکت مشکوک

لندن: جارح مزاج ویسٹ انڈین اوپننگ بیٹسمین کرس گیل کی فٹنس مسائل کے باعث انگلینڈ …

Translate »