Home / Pakistan / ن لیگ اور پی ٹی آئی میں قراردادوں کی جنگ شروع

ن لیگ اور پی ٹی آئی میں قراردادوں کی جنگ شروع

پشاور: پاناما معاملے پر جے آئی ٹی کی حتمی رپورٹ کے بعد خیبرپختونخوا میں مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان قراردادوں کی جنگ شروع ہوگئی۔ وزیر اعظم کے خلاف پی ٹی آئی کی قرارداد پرمسلم لیگ نے جوابی وارکر دیا۔

 

پاناما معاملے پرخیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ ن بھی کھل کر پی ٹی آئی حکومت کے خلاف میدان میں آ گئی۔ خیبرپختونخوا میں ن لیگ کے پارلیمانی لیڈر نے اسپیکرصوبائی اسمبلی اوروزیر خزانہ کے خلاف دو قراردادیں ایک ساتھ جمع کرادی۔ جن میں کرپشن کے الزامات پر دونوں سے عہدے چھوڑنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

 

قرارداد کے متن کے مطابق صوبائی وزیرخزانہ پرخیبر بینک اسکینڈل میں کروڑوں روپے کرپشن اورغیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے جبکہ اسپیکراسد قیصرکے خلاف نیب کرپشن کی انکوائری کر رہا ہے۔

 

-دوسری جانب پی ٹی آئی نے بھی پاناما کیس کی روشنی میں وزیراعظم کے مستعفی ہونے کی قرارداد پہلے ہی اسمبلی میں جمع کررکھی ہے

Check Also

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور پر شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

یوم عاشور کے سلسلے میں شہر قائد میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد …

Translate »